سندھی و بلوچوں کو متحدہ ہوکر غلامی کے خلاف لڑنا چاہیے؛ بلوچ لبریشن آرمی سربراہ بشیر زیب بلوچ

0
246

 سندھی و بلوچوں کو متحدہ ہوکر غلامی کے خلاف لڑنا چاہیے؛ بلوچ لبریشن آرمی سربراہ بشیر زیب بلوچ

جی ایم سید کی جدوجہد اور نظریہ نہ صرف سندھی قوم کے لیئے بلکہ ہر مظلوم قوم کے لئے رہنمائی کی کرن ہے۔

سائیں کا فلسفہ استقامت ، دوسری مظلوم اقوام کے دُکھوں کا احساس اور غلامی کے خلاف مزاحمت تھا ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے سائیں جی ایم سید کے 116ویں یوم پیدائش کے موقعے پر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر کرتے ہوئے کیا۔

بشیر زیب بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ سندھی قوم کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیئے کہ انہیں ایک غیر مہذب دشمن کا سامنا ہے جو سندھی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے۔

سندھی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سندھی قوم غلامی کے تحت زندگی بسر کرنے کو ترک کرے اور ظلم کے خلاف مسلح جدوجہد کے لیے جی ایم سید کی تعلیمات کو اپنائے۔

بشیر زیب بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ اور سندھی اقوام کو متحد ہوکرقابض کے خلاف جنگ لڑنا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here